30 اگست، 2015، 1:27 PM

ریاست سوازی لینڈ میں38 لڑکیاں ہلاک

ریاست سوازی لینڈ میں38 لڑکیاں ہلاک

افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں 38 لڑکیاں ہلاک جب کہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں 38 لڑکیاں ہلاک جب کہ 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق افریقی ریاست سوازی لینڈ میں ٹرک مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 38 نوجوان لڑکیاں ہلاک ہوگئیں جب کہ 20 سے زائد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق تمام لڑکیاں ملک میں ہونے والے سالانہ ڈانس کے مقابلے میں شرکت کے لیے جارہی تھیں کہ ٹرک کو حادثہ پیش آگیا۔ سوازی لینڈ میں یہ ڈانس فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں  تقریباً 40 ہزار نوجوان لڑکیاں حصہ لیتی ہیں اوراس دوران بادشاہ اپنی بیوی کا انتخاب کرتا ہے۔

News ID 1857770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha